وسیم نے قندیل بلوچ کو رات 3 بجے قتل کیا، موبائل فون اور نقدی لیکر فرار ہو گیا : پولیس
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کا بھائی انہیں قتل کرنے کے بعد موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہو گیا۔ قندیل بلوچ کے والدین کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کو وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے والدین نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ وسیم گزشتہ رات آٹھ بجے ڈی جی خان سے ملتان آیا تھا اور رات کو والدین کے ہمراہ گھر کی چھت پر سو گیا جبکہ قندیل بلوچ گھر کے کمرے میں سوئی ہوئی تھی ۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ وسیم رات تین بجے کے قریب چھت سے نیچے کمرے میں آیا اور قندیل بلوچ کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد بہن کا موبائل فون اور نقدی لیکر فرار ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صبح دس بجے تک جب قندیل بلوچ نہ جاگی تو انہوں نے کمرے میں جا کر دیکھا جہاں وہ مردہ حالت میں پڑی تھی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ دوسری جانب نشتر ہسپتال میں قندیل بلوچ کے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔
No comments:
Post a Comment