Friday, July 15, 2016

Female eye pain, tight when you went to the doctor knew that it was something that grows inside the eye of your mind arjayyn

 خاتون کی آنکھ میں شدید درد، تنگ آکر ڈاکٹر کے پاس گئی تو اسے آنکھ کے اندر اُگتی ہوئی ایسی چیز مل گئی کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑجائیں




بیجنگ (نیوز ڈیسک) موتیوںجیسے ہموار دانت ہر ایک کی قسمت میں نہیں ہوتے۔ اکثر لوگوں کو یہ شکوہ رہتا ہے کہ ان کا ایک آدھ دانت قدرے ٹیڑھا ہے، مگر یہ لوگ اس چینی خاتون کا حال جان کر شکر ادا کریں گے کہ جس کی آنکھ کے عین نیچے دانت اُگ آیا۔
پیپلزڈیلی آن لائن کے مطابق گوانگ زو شہر سے تعلق رکھنے و الی 28 سالہ خاتون کاﺅ فانگ کو تقریباً ایک ماہ سے دانتوں کے اوپر اور آنکھ کے نیچے والے حصے میں درد کی شکایت تھی۔ فانگ جب کھانا کھاتی تو یہ درد زیادہ ہوجاتا جس کے نتیجے میں وہ نرم غذائیں کھانے پر مجبور ہوچکی تھی۔ فانگ نے کچھ عرصہ تک تو یہ درد برداشت کیا لیکن بالآخر ڈاکٹر کے پاس چلی گئی۔ جب دانتوں کے ماہر ڈاکٹر نے فانگ کا معائنہ کیا تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ ان کی آنکھ کے عین نیچے دانت اُگ رہا تھا۔ ڈاکٹروں نے فانگ کو بتایا کہ انہیں فوراً سے پہلے آپریشن کروانے کی ضرورت تھی ورنہ ان کا بڑھتا ہوا دانت ان کی آنکھ کو چھید ڈالے گا۔

فانگ کے عجیب و غریب دانت کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے انہیں چانک کنگ شہر کے بڑے ہسپتال میں بھیج دیا جہاں ڈاکٹر لین نے ان کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹر لین کا کہنا تھا کہ فانگ کے حیرت انگیز زاویے پر اُگنے والے دانت کی وجہ وہ دودھ کا دانت ہوسکتا ہے جو مقررہ وقت پر اپنی جگہ سے نہیں ہٹا اور اس کی وجہ سے نیا دانت غلط زاویے پر اگنا شروع ہوگیا۔

کیمبرج یونیورسٹی ہسپتال کے مطابق اس قسم کے دانت کو ”متاثرہ دانت“ کہا جاتا ہے۔ یہ ایسا دانت ہوتا ہے جو بوجوہ درست جگہ اور درست زاویے پر نہیں اُگ پاتا اور عموماً دانتوں کی قطار کے اندرونی یا بیرونی جانب کسی بھی زاویے پر اُگنا شروع ہوجاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment