Saturday, July 16, 2016

"When the flames were killed in the house."


 ”جب قندیل کو قتل کیا گیا تو میں گھر میں ہی تھا“ 




ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ جب قندیل بلوچ کا قتل ہوا تو وہ  وہاں موجود تھے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ اور بیٹا وسیم گھر پر تھے۔ وہ اور ان کی اہلیہ چھت پر سو رہے تھے کہ اسی دوران وسیم نے قندیل بلوچ کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ چھت سے نیچے آئے تو قندیل بلوچ کی لاش دیکھی اور پھر انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ سی پی او اظہر اکرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچ سال میں ایک دفعہ اپنے گھر والدین سے ملاقات کیلئے آتی ہیں اور وہ اس سال عیدالفطر کے دوسرے دن یہاں آئی تھیں اور تب سے یہیں رکی ہوئی تھیں۔

No comments:

Post a Comment