سعودی بادشاہ نے ترک صدر کو فون گھمادیا، ایسی بات کہہ دی کہ اردگان خوش ہوگئے
ریاض ، انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنائے جانے کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوگان کو ٹیلی فون کرکے بغاوت کچلنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
العربیہ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر کو ٹیلیفون کرکے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا ملک ترکی کی موجودہ قیادت کے ذریعے امن واستحکام برقرار رکھنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترک صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ٹیلیفون پر مبارک باد کا شکریہ ادا کیا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے کردار کی تحسین کی۔
سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق سعودی عرب نے ترکی میں صدر رجب ایردوآن کی قیادت میں حالات قابو میں آنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ ترکی میں صدر ایردگان، ان کے انتخاب کی بقائ، ترک عوام کی خواہشات کے احترام اور دستور کی عمل داری کا حامی ہے۔
ادھرسعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ترکی کی موجودہ حکومت ملک میں امن و استحکام کی بحالی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، شام میں اعتدال پسند اپوزیشن کی حمایت میں تعاون کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون بھی جاری رہے گا۔
No comments:
Post a Comment